"کورونا کے مریض آخری وقت میں ہسپتال آرہے ہیں " سندھ کی وزیر صحت نے تشویشناک بات بتادی
پنے ایک پیغام میں ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کو جب بہت زیادہ سانس کا مسئلہ ہوتا ہے تو ہی وہ ہسپتال آتے ہیں، لوگوں کو اس بیماری کو چھپانا نہیں چاہیے کیونکہ یہ عوام کے
تحفظ کا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دمہ ، شوگر یا بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا چاہیے، ایسا نہیں ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بستر نہیں ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے تعداد سے زیادہ بستر اور وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ڈاؤ، اوجھا، انڈس، آغا خان، جی پی ایم سی ، سول، ٹراما سینٹر اور ایس آئی یو ٹی میں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج جاری ہے اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
0 Comments