"لاہور کورونا وائرس کا ایپی سنٹر ہوسکتا ہے" وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے خبردار کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاہور کورونا وائرس کا ایپی سنٹر (مرکز) ہوسکتا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اس وقت سارے اضلاع کی کورونا کی علامات والے افراد کی سیمپلنگ کر رہے ہیں، پہلے 6 اضلاع کی سیمپلنگ کی جارہی ہے جس میں لاہور بھی شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور ضلع کے اندر منگل کے دن تک 2 ہزار 953 کیسز آئے ہیں، ان میں سے 700 سے زائد لوگ صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں لیکن یہاں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ لاہور آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کا مرکز ہوسکتا ہے۔
52 people are talking about this
0 Comments